اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور رابطہ عالم اسلامی(ایم ڈبلیو ایل) نے لڑکیوں کی تعلیم کےلئے سٹرٹیجک شراکتداری کے قیام کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ہفتہ کو جناح کنونشن سنٹر میں خواتین کی
تعلیم کے حوالے سے منعقدہدو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے دوران ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسین ابراہیم طہٰ اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔