کراچی(نمائندہ خصوصی)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر کے بیگ کے خفیہ حصے سے کرسٹل آئس اور ہیروئن برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹم حکام نے بتایا کہ جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے منشیات برآمد ہوئی، مسافر امتیاز علی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے جدہ جارہا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ کسٹم اہلکاروں کو سامان کی اسکیننگ پر منشیات کا شک ہوا، مسافر امتیاز کا تعلق خیرپور سے ہے، کراچی ایرپورٹ پر مسافر امتیاز علی کو جدہ جانے والی پرواز SV-700 پر سوار ہونے سے پہلے کسٹمز عملے نے روکا اور مسافر کے سامان کی ابتدائی تلاشی میں کوئی مشکوک شے برآمد نہ ہوئی تاہم کسٹمز عملہ مسافر کے سفر کے مقصد سے مطمئن نہ ہوا۔کسٹم حکام نے کہا کہ مزید تفتیش کے دوران عملے نے مسافر کے ٹرالی بیگ کو پھاڑ کر جانچ کی مسافر کے بیگ کے خفیہ حصے سے 500 گرام گرام کرسٹل آئس اور 80 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی پکڑی گئی۔منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ایک کروڑ روپے ہے، مسافر کو فوری طور پر کسٹمز ایکٹ کی شق 171 کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہے۔