لاہور ( کرائم رپورٹر)سیف سٹی ٹیم نے گمشدہ لڑکی تلاش کے بعد والدین کے حوالیکردی،تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے شہری کو 30 سالہ ذہنی معذور لاوارث لڑکی ملی۔کالر نے 15 پر کال کرکے بتایا کہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں اور گھر پتہ نہیں بتا سکتی۔سیف سٹی میں قائم ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوراً متعلقہ پولیس کو موقع پر پہنچنے کی ہدایات دی۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایاکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لیا۔سیف سٹی”میری پہچان ٹیم” نے نادرا ڈیٹا بیس سے لڑکی کی شناخت کی۔میری پہچان ٹیم نے لڑکی کی تفصیلات متعلقہ پولیس کے ساتھ شیئر کیں۔پولیس نے والدین سے رابطہ کرتے ہیں لڑکی کو بحفاظت حوالے کر دیا۔خواتین کس بھی مشکل میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں 15 پر کال کرکے رابطہ کریں