کراچی ( نمائندہ خصوصی)پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان وسیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے کہا کہ بنگالی اور برمی لوگوں کا نام کے کر نوٹیفکیشن حکومتی بددیانتی کا واضح ثبوت ہے۔شام سے آنے والے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے اور پاکستان بنانے کے وقت میں قربانیاں دینے والے ہمارے مہاجر بنگلہ دیشی اور برما سے تعلق رکھنے والے برمی بھائیوں کو ناجائز تنگ کرنے کے لیے نئے نئے قانون لائے جارہے ہیں ۔مہاجر صرف اردو بولنے والے نہیں ہیں ۔۔اور بھی بہت ساری برادریاں ہیں جو مہاجر ہیں مگر اردو بولنے والوں نے اسلحہ اٹھا کر اپنا حق لے لیا ہے مگر جو اپنا جائز حق شناختی کارڈ مانگتے ہیں تو ان کو سی ٹی ڈی کے رحم وکرم پر ڈال کر ان محنت کشوں کو دہشت گرد بنانے کے لئے ان کو تنگ کیا جارہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے ہم اس طرح کے مظالم پر آواز اٹھاتے رہیں گے اگر حکومت نے بلاجواز ان کو تنگ کرنے کی سازش برقرار رکھی تو بھرپور احتجاج ہو گا اور ہم ان مہاجر بھائیوں کے ساتھ ہیں ان کی 3 نسلیں یہاں رہ چکی ہیں اس کے باوجود ان کو شناختی کارڈ جیسے جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس نوٹیفکیشن کو فوری ختم کیا جائے اور ان کے شناختی کارڈ کو آسان بنانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دے