لاہور(نمائندہ خصوصی.اسپورڑس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مشتاق محمد۔ سعید انور ۔ انضمام الحق اور مصباح الحق کو ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔اسطرح پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرکٹرز کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان کرکٹ کی نمائندگی کرنے والے ان چاروں کرکٹرز نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بات پر فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں کہ انہیں ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔ان کرکٹرز نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس اقدام سے موجودہ اور آنے والے کرکٹرز کو بھی حوصلہ ملے گا اور وہ بھی ملک کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔انضمام الحق کا کہنا ہے مجھے پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر بہت فخر ہے کہ میں اپنے دور اور مجھ سے پہلے کے قابل ذکر کرکٹرز کے گروپ میں شامل ہوا ہوں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے یہ ایک خاص اعزاز ہے اورمجھے امید ہے کہ یہ اقدام کرکٹرز کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا ۔ایک پیشہ ور کرکٹر کے طور پر میرا یہ ناقابل فراموش سفر تقریباً 16 سال پر محیط ہے اس دوران میں نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ مجھے اپنے پورے کرئیر میں جو عزت۔ پہچان اور محبت ملی ہے ُاس وقت اور اب یہ سب پاکستان کی وجہ سے ہے۔ ہر رن، نصف سنچری، سنچری اور فتح، چاہے بطور کھلاڑی ہو یا بطور کپتان، ان کی قدر کی گئی ہے۔پرجوش پرستار، ہر کامیابی کو مزید با معنی بناتے ہیں۔ میں اپنے ساتھی کرکٹرز، سپورٹ اسٹاف اور اپنے خاندان کا بے حد مشکور ہوں جن کے بغیریہ سفر ممکن نہ تھا۔ ایک ایسے دور میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز تھا جس میں اعلیٰ صلاحیت کے حامل کرکٹرز موجود ہوں اور ان کے اثر و رسوخ نے ایک بیٹر کے طور پر میری ترقی اور آگے بڑھنے میں اہم کردار ادا کیا۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میں پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر انتہائی اعزاز اور عاجزی محسوس کر رہا ہوں، پاکستان کے بہترین کرکٹرز کے ایک ممتاز گروپ میں شامل ہونے پر خوشی ہے جنہوں نے نہ صرف کھیل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر ملک کا امیج بھی بلند کیا ہے۔پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز تھا، ٹیم کی کپتانی اس سے بھی بڑا اعزاز تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے یہ اعتراف میرے سفر کی بہترین کامیابی ہے۔ آپ کی پیرنٹ آرگنائزیشن ( پی سی بی ) کی طرف سے تسلیم کیا جانا کرکٹ کے ماہرین اور ساتھی کھلاڑیوں کی تعریف کے ساتھ ساتھ اطمینان بخش بھی ہے۔ یہ لگن، انتھک کوششوں اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جو بین الاقوامی کرکٹ کے اعلیٰ معیارات پر پورا اترنے اور ان تیاریوں کو یادگار پرفارمنس میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوا۔میں ناقابل یقین حد تک خوش قسمت رہا ہوں کہ میں نے کچھ انتہائی باصلاحیت اور ہنر مند کرکٹرز کے ساتھ میدان شیئر کیا جن کی حمایت اور دوستی نے مجھے اپنے پورے کریئر میں ترقی اور بہتری لانے کے قابل بنایا۔ ایک کپتان کے طور پر مجھے ایسے کھلاڑیوں کا ساتھ میسر آیا جو پرعزم، پرجوش اور پاکستان کے لیے اپنا سب کچھ دینے کے لیے پرعزم تھے۔ ان کا کنٹری بیوشن ہماری کرکٹ کی تاریخ کے یادگار لمحات کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا تھا اس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ میں اپنے مداحوں کی غیر متزلزل حمایت کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جن کا جذبہ اور جوش ہمیشہ طاقت اور تحریک کا ذریعہ رہا ہے۔ آخر میں میں دل کی گہرائیوں سے اپنے خاندان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی قربانیوں اور حوصلہ افزائی نے مجھے اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور حاصل کرنے کی اجازت دی۔ یہ اعزاز اتنا ہی ان کا ہے جتنا میرا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے مایہ ناز آل راؤنڈر مشتاق محمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے اپنا آخری میچ کھیلنے کے 45 سال بعد یہ اعزاز ملنا خوشی کا باعث ہے اور خاص کر میرے لیجنڈ بھائی حنیف سمیت چند بہترین کرکٹرز کے ایک چھوٹے سے گروپ میں شامل ہونا اور بھی زیادہ خوشی کی بات ہے۔ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ اس نے ایک بار پھر ان لوگوں کے لیے اپنی محبت اور دیکھ بھال کا مظاہرہ کیا جنہوں نے اس عظیم کھیل کو بہترین انداز سے پیش کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابتدائی برسوں میں اس کا حصہ بننا دلچسپ اور فائدہ مند تھا۔ کھیل کے کم مواقع ہونے، کھلی اور میٹنگ پچز سے نمٹنے اور ناکافی حفاظتی سازوسامان کے ساتھ باؤنسرز پر کسی پابندی کے بغیر خوفناک فاسٹ بولرز کا سامنا کرنے کے باوجود ہمارے میچز سخت مقابلے کے تھے اور پاکستانی کرکٹ شائقین جن کے دل ہمیشہ کرکٹ کے لیے دھڑکتے رہے ہیں، ان کی قدر کی گئی۔ مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں چند بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ اور ان کے خلاف کھیلا۔ میں پاکستان کرکٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی ترقی کو دیکھ کر بہت خوش ہوں، اور مجھے امید ہے کہ کرکٹرز کی موجودہ اور آنے والی نسل پاکستان اور دنیا بھر میں اس کے شائقین کے لیے مزید اعزازات اور ٹرافیاں لاتی رہے گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے جو میرے لیے فخر کی بات ہے۔ اپنے بچپن کے ہیروز اور ساتھی ساتھیوں کی صف میں شامل ہونا عاجزی کی بات ہے جن کے ساتھ میں نے پاکستان کرکٹ کے کچھ انتہائی اہم لمحات شیئر کیے ایک اوپننگ بیٹر کے طور پر مجھے ایک ایسے دور میں کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کچھ انتہائی باصلاحیت اور قابل کرکٹرز موجود تھے۔ میں نے اپنی ٹیم کی مضبوط بنیاد رکھنے، دنیا کے بہترین بولرز کا مقابلہ کرنے، اور اپنے مداحوں کو خوشی دلانے کے لیے میچ جیتنے والوں کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے ہر لمحے کو پسند کیا۔ میں اللہ تعالیٰ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اس عظیم قوم کی نمائندگی کرنے اور تقریباً 14 سال تک ایک غیر معمولی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے درکار مہارت، صبر اور طاقت عطا کی۔میرے سفر میں اپنے چیلنجز تھے، لیکن ان کا سامنا کرنا ایک اعزاز تھا۔ میں نے پاکستان کے لیے جو بھی میچ کھیلا وہ میرے دل میں ایک خاص جگہ رکھتا ہے حالانکہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 1992 سے محروم رہنے کا بہت زیادہ افسوس ہے۔ فتوحات اور سبق سے بھرا یہ سفر ہمارے مداحوں کی زبردست حمایت اور میرے ساتھیوں کے تعاون کے بغیر مکمل نہ ہوتا۔
025] MTJ: