کراچی(کرائم رپورٹر) لانڈھی کورنگی کی عوام کےلئے ایس ایس پی ٹریفک کورنگی سید محمد علی رضا نے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کےلئے کورنگی نمبر 5 پر لرنر لائسنس موبائل وین کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے لانڈھی کورنگی کی عوام کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے میں آسانی ہوگی اور عوام لائسنس برانچ میں لگنے والی لمبی قطاروں اور پریشانی سے بچ سکیں گے یہ سہولت لانڈھی کورنگی کی عوام کو ایس ایس پی ٹریفک کورنگی سید محمد علی رضا کی جانب سے دی جارہی ہے ایس ایس پی ٹریفک کورنگی کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے اور عوام کو گاڑی چلانے کےلئے قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہے ضلع کورنگی میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے تمام ٹریفک سیکشن کے افسران کی جانب سے شہریوں کو آگاہی مہم کے ذریعے بتایا جارہا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے ایس ایس پی ٹریفک کورنگی سید محمد علی رضا کی خصوصی ہدایت پر لانڈھی کورنگی کی عوام کےلئے 16 جنوری 2025 بروز جمعرات کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کورنگی نمبر 5 بس اسٹاپ پر لرنر لائسنس موبائل وین موجود ہوگی جس سے عوام اپنا لرننگ لائسنس باآسانی بناسکیں گے٫