نیویارک (نیٹ نیوز)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی بےقابو آگ کئی ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل چکی ہے جس کے باعث ہالی وڈ کے نامور اداکاروں کے گھر بھی آگ کی زد میں آئے ہیں جن میں غزہ جنگ کی حمایت کرنے والے اداکار جیمز ووڈز بھی شامل ہیںجیمز ووڈز گزشتہ روز سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ یہ اپنے کسی قریبی کو کھو دینے جیسا ہے ایک دن آپ اپنے گھر کے سوئمنگ پول میں تیر رہے ہوتے ہیں لیکن اگلے دن سب کچھ ختم ہوجاتا ہےانہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی بیوی اور آٹھ سالہ بھانجی نے انہیں اپنے گھر کی تعمیر نو میں مدد کے لیے اپنے گلک پیش کیے، ساتھ ہی بتایا کہ ان کے اردگرد بہت زیادہ افراتفری تھی اور سب کچھ آگ کی لپیٹ میں تھاواضح رہے کہ دو بار آسکر نامزدگی اور تین بار ایمی ایوارڈ جیتنے والے امریکی اداکار جیمز ووڈز غزہ مخالف اپنی پوسٹس کی وجہ سے جانے جاتے تھے انہوں نے اپنی پوسٹس میں جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھوتہ ہونا چاہیے نہ ہی معافی دینی چاہیے جبکہ اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے سب کو مار دو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھانفرت انگیز پوسٹس اور دجالی قوت کی مسلسل حمایت کرنے والے 77 سالہ اداکار کا گھر راکھ کا ڈھیر بننے کے بعد سی این این پر ان کے انٹرویو پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا اور مؤقف اپنایا کہ انہیں اداکار سے کوئی ہمدردی نہیںصارفین نے انہیں یاد کروایا کہ وہ کیسے مظلوم اہل غزہ کے گھر تباہ ہونے پر خوش ہوتے تھے ایک فلس طینی شاعر اور سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ اب آپ بتائیں گے اپنے گھر کو تباہ ہوتے دیکھنا کیسا لگتا ہے