لاہور( نمائندہ خصوصی):وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکپتن شریف کے روڈز پراجیکٹ کا افتتاح کر دیاہے۔8-ارب روپے سے زائدکی لاگت سے بننے والے تین بڑی روڈز سے لاکھوں شہری مستفید ہونگے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پاکپتن میں والہانہ استقبال اور جگہ جگہ پھول نچھاور کئے گئے۔سڑکوں کے اطراف میں ہزاروں شہری امڈ آئے۔ وزیر اعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ساہیوال پاکپتن روڈ کا افتتاح کیا۔ساہیوال تا پاکپتن 27 کلومیٹر طویل کی تعمیر و بحالی 2 ارب 82 کروڑ روپے سے ہوئی۔دو رویہ سڑک کے اطراف میں بھی چار فٹ اضافی اسفالٹ روڈ بنائی گئی ہے۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے چوک آرائیں پاکپتن تا کمیر 36 کلومیٹر طویل سڑک کا بھی افتتاح کیا۔20 فٹ چوڑی پاکپتن کمیر روڈ کی ایک ارب 46 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر و مرمت کی گئی۔پاکپتن کمیر روڈ بننے سے ساہیوال بہاولنگر تک رسائی کے ساتھ ساتھ درجنوں دیہات کے ہزاروں افراد بھی مستفید ہونگے۔ ساہیوال پاکپتن روڈ بننے سے موٹر وے ایم تھری تک رسائی میں آسانی ہوگی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکپتن تا مرلہ چوک آراستہ پرانا تھانہ 41 کلومیٹر طویل روڈ کی تعمیر و بحالی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔2 ارب 18 کروڑ روپے کی لاگت سے 20 فٹ چوڑی سڑک کے ساتھ چار فٹ اسفالٹ روڈ بھی بنائی گی۔پاکپتن مرحلہ چوک سڑک بننے سے بہاولنگر اور قبولا تک آمد و رفت کے لیے ہزاروں شہری مستفید ہونگے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ روڈز کی تعمیر و بحالی سے نہ صرف عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی تیز ہونگی-پاکپتن سمیت دیگر اضلاع کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں –