راولپنڈی( نمائندہ خصوصی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ دورانِ قید آج پہلی بار ایسا ہوا جو گزشتہ ڈیڑھ برس میں نہیں ہوا۔سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا آج جیل میں ملاقات کا دن ہونے کے باوجود انہوں نے دن بھر تنہائی میں گزرا ڈیڑھ سالہ قید کے دوران پہلی بار ایسا ہوا کہ عمران خان سے ملنے کوئی بھی نہیں آیااڈیالہ جیل میں آج جمعرات کا دن عمران خان سے معمول کی ملاقات کا روز تھا تاہم حیران کن طور پر پارٹی رہنما فیملی ممبر یا کوئی وکیل بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں آیااسی طرح حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کا کوئی رکن بھی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آج نہیں پہنچاواضح رہے کہ منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی عمران خان سے معمول کی ملاقات کے دن مقرر ہیں تاہم کسی کے بھی ملنے نہ آنے کی وجہ سے انہوں نے پورا دن انتظار اور تنہائی میں گزرا۔ جیل مینول کے مطابق آج ملاقاتوں کا وقت بھی ختم ہوگیااہم بات یہ ہے کہ اس سے قبل ملاقات کی اجازت ملنے یا نہ ملنے کے باوجود پارٹی رہنما اور وکلا اڈیالہ جیل پہنچ جاتے تھےجیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملنے نہیں آیا دوسری جانب پارٹی رہنما خود پہلمرتبہ ملاقات کی اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے