کابل تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے طالبان کو وارننگ دی ہے کہ ہرات میں ڈیم بنانا نہ روکا تو ایران اسکو میزائل سے تباہ کر دے گا۔ اس وجہ سے ایران اور افغانستان میں تناؤ شدید ہوگیا ہے۔ایران کی اس دھمکی کے فوراً بعد ہرات کے طالبان گورنر کے قافلے پر حملہ ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔ طالبان کا الزام ہے کہ وہاں ایران نے طالبان مخالف قوتوں کی پشت پناہی شروع کر دی ہے۔یعنی اب افغان طالبان کو ایران سے بھی مار پڑ رہی ہے اور تاجکستان سے بھی۔ اس کے علاوہ ان کو ملک کے اندر شمالی اتحاد بھی مار رہی ہے – صرف اِسی ہفتے ان پر تین بڑے حملے ہوئے حتی کہ بگرام ائربیس پر بھی حملہ ہوا جس میں انکو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ انکی حکومت صرف امریکی امداد کے بل پر چل رہی ہے جو ہر ہفتے انکو 40 ملین ڈالر وصول ہوتے ہیں اور 20 جنوری سے اب وہ بھی بند ہونے والی ہے۔ اگر یہ امداد رک گئی تو طالبان حکومت شاید ایک ہفتہ بھی نہیں نکل سکے گی۔