پارہ چنار ( نمائندہ خصوصی)کرم کیلئے اشیائے خور ونوش اورسامان رسد کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔کرم کیلئے اشیائے خورونوش اورسامان رسد کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔ڈپٹی کمشنر کُرم اشفاق خان نے پاراچنار سے ویڈیو بیان میں کہا کہ غذائی اشیا پرمشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا اور قافلے کا امن سے پاراچنار پہنچنا بہت خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اشفاق خان نے عوام سے درخواست کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اورامن قائم رکھیں۔دوسری جانب ٹل سے اشیائے خورونوش پر مشتمل 65 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیاگیا۔ گزشتہ شب مزاکرات کے نتیجے میں مندوری میں جاری دھرنا مظاہرین نے قافلے کیلئے راستہ کھولا۔مقامی رہنماؤں حاجی شریف، حبیب الرحمان و دیگر عمائدین نے ذاتی، قبائلی اور انسانی بنیادوں پر قافلے کے تحفظ کی ذمہ داری لی تھی۔سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ شب چھپری ریسٹ ہاؤس میں حکومت و گرینڈ جرگہ کے درمیان مذاکرات میں کانوائے کو بحفاظت جانے کی اجازت ملی تھی۔جرگہ مشران نے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں قافلے کے مسافروں اور سامان کے حفاظت کی ضمانت لی۔ خیال رہے کہ ضلع کرم میں مرکزی شاہراہ کی بندش سے بنیادی سہولیات اور ادویات کی کمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔