اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر عوام کے دشمن، فساد پھیلانا چاہتے ہیں ،عوام شرپسند عناصر کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دے ۔ ایوانِ صدر پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں صدر مملکت نے کرم میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ شرپسند عناصر عوام کے دشمن ہیں اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں،عوام شرپسند عناصر کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈپٹی کمشنر سمیت فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔