کراچی ( نمائندہ خصوصی)سید محمود الحسن گیلانی کے نعتیہ شعری مجموعے ” رحمت نور محمد” کی تقریب رونمائی مورخہ 28 دسمبر 2024 کو بمقام سٹی کورٹس کراچی میں زیر اہتمام ” بسمل آرٹس کونسل کراچی بااشتراک بزم شعراۓ بار زیر صدارت زیب النسا زیبی , ڈاکٹر مختار حیات , ڈاکٹرمنیف اشعر منعقد ہوئی جس میں شوکت کمال چیمہ , جہانگیر چیمہ , غلام حیدر , عبدالغفا غزل , ڈاکٹر افتخار ملک, پروین حیدر و دیگر نامور شعراۓ کرام نے سید محمودالحسن گیلانی ان کی شخصیت اور فن کے بارے میں اظہار خیال کیانظامت کے فرائض تنوریر سخن نے بخوبی انجام دئے سید محمودالحسن گیلانی اور بسمل آرٹس کونسل کے چئیرمین ابراہیم بسمل نے سب شرکاۓ محفل کا شکریہ ادا کیا آخر میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا