اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایوانوں سے پاس مدارس بل کو قانون بنواکر پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی کی جنگ جیتی ہےمدارس رجسٹریشن کا بل قانون بننے پر مولانا فضل الرحمٰن سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ اتحادِ تنظیماتِ مدارسِ دینیہ اور وفاق المدارس العربیہ سمیت تمام مدارس کے ذمہ داران کو دیرینہ مطالبہ منظور ہونے پر مبارکباد دیتا ہوںان کا کہنا تھا کہ بھرپور رہنمائی کرنے پر دل کی گہرایوں سے مفتی محمد تقی عثمانی کے مشکور ہیں جب کہ قانونی رہنمائی پر کامران مرتضیٰ کا کردار بھی ناقابل فراموش ہےمولانا فضل الرحمٰن نے مزید لکھا کہ ایوانوں سے پاس بل کو قانون بنواکر پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی کی جنگ بھی جیتی ہے اس کامیابی پر سب مبارکباد کے مستحق ہیںیاد رہے کہ کئی مہینوں کی تاخیر کے بعد آج صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے جس کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا، قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی