اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں موان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیارے حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ المناک واقعہ کے بارے میں جان کر انتہائی دکھ ہوا ہے۔ اتوار کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میںوزیراعظم محمد شہباز شریف نے طیارہ حادثہ پر اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ کے نتیجے میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں اور جمہوریہ کوریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں