راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی)راولپنڈی کے اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں خاتون زیادتی کا نشانہ بن گئی ،جس کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال میں پیش آیا جہاں بیت الخلاء میں سیکورٹی گارڈ نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون اسپتال میں داخل 9سالہ بیٹی کے کے علاج کیلئے اسپتال آئی تھی۔۔ خاتون متاثرہ خاتون واش روم گئی،سیکورٹی گارڈ زبردستی واش روم گھس گیا۔تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ اسپتال میں سکیورٹی گارڈ نے زیادتی کی، جس پر اس نے اسپتال میں شدید پریشانی کے عالم میں ہینڈ سینیٹائزر پی لیا۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی 9 سالہ بیٹی اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں زیر علاج ہے۔ اس کی دیکھ بھال کے لیے وہ یہاں تھی کہ رات کے وقت اسپتال کے واش روم گئی، جہاں شاہزیب نامی گارڈ پیچھے آ گیا اور زبردستی گھس کر خاتون کی عصمت دری کی۔واضح رہے کہ اسی سرکاری اسپتال کے ایکسرے روم میں 2 بچوں کی ماں کا بھی اگست 2023 میں مبینہ طور پر ریپ کردیا گیا۔مرکزی ملزم اسپتال کا ہی ملازم تھا اور اس نے میڈیکل ٹیسٹ کے بہانے بے نظیر بھٹو اسپتال بلایا گیا، ملزم اسے ایکسرے روم کے اندر لے گیا جہاں اس کا ایک دوست بھی موجود تھا جو کہ اسپتال کا ملازم ہے۔دونوں نے ملکر اسکے ساتھ زیادتی کیخاتون کے بیان کے مطابق مرکزی ملزم نے اسے اس کی فحش ویڈیوز کے ساتھ بلیک میل کیا اور پھر کمپیوٹر روم کے اندر اس کا ریپ کردیا۔