جلال آباد( نیوز ڈیسک)افغانستان کے جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے کے اہلکاروں پر فائرنگ، ایک ہلاک ایک زخمی ہو گیا
افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے ننگرہار کے مرکز جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے کے ایک اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے جس میں اہلکار کا ایک ساتھی ہلاک ہوگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق قونصلیٹ کے مترجم ودود خان اور ان کا ایک اور ساتھی فائرنگ میں زخمی ہوئے ہیں۔ افغان حکام نے واقعہ سے متعلق کچھ نہیں کہا ہے۔ کسی گروپ نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔افغان انٹرنیشنل ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تلاشی چوک میں ہوا ہے۔سفارتی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کی ہے لیکن ہلاکت اور زخمیوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔