کراچی ( نمائندہ خصوصی)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے کیو آر کوڈ ٹیکنالوجی متعارف کروادی گئی زرائع کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (IIAP) نے مسافروں کی رہنمائی کے لیے ڈومیسٹک ڈیپارچر بریفنگ ایریا میں دوسرا کیو آر کوڈ ایپلی کیشن متعارف کروایا ہے۔ یہ سروس تمام مسافروں کے لیے مفید ہے، خاص طور پر خصوصی ضروریات رکھنے والے مسافروں کے لیے۔ کیو آر کوڈ کے ذریعے مسافر ایک انٹرایکٹو نقشے تک فوری رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جو چیک ان کاؤنٹرز، لاؤنجز، واش رومز، کھانے پینے کی جگہوں، نماز کے لیے مختص مقامات اور معذور افراد کے لیے خصوصی سہولیات جیسے اہم مقامات کی تلاش کو آسان بناتا ہے۔ یہ اقدام پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PAA) کی جانب سے مسافروں کے لیے سفر کو آسان سے آسان تر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔