اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں محفوظ فیصلہ6 جنوری تک موخر کردیا۔پیر کو سماعت کے دوران وکیل خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے اور کہاکہ ہم توقع کر رہے ہیںفیصلہ آئیگا،جس پر عدالت کے جج نے کہاکہ فیصلہ تو آج نہیں آئیگا،چھٹیاں آرہی ہیں اور ہائیکورٹ کا کورس بھی ہے،دس منٹ تک تاریخ معلوم کر لیجئے گا،بعد ازاں عدالت نے فیصلہ کیلئے 6 جنوری کی تاریخ مقرر کردی جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کے بعد 18 دسمبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔