راولپنڈی(نمائندہ خصوصی):پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پا گیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچز کے لئے یو اے ای کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چن لیا گیا ہے۔ ترجمان عامر میر نے کہا کہ پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو نیوٹرل وینیو بارے آگاہ کر دیا ہےاور اب چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان پاکستان نے کرنا تھا، وینیو کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے سربراہ شیخ نہیان مبارک النہیان کی ملاقات کے بعد ہوا ۔