لاہور(بیورورپورٹ ) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی 22 اگست کو طلب کر لیا گیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اجلاس پہلے 20 جولائی کو شام چار بجے ہونا تھا تاہم اب مشترکہ اجلاس 22 اگست کو شام چار بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔