راولپنڈی ( کورٹ رپورٹر)بانی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود کو سرنڈر کر دیا راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت اے ٹی سی نے 9 مئی سمیت 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسران کو نوٹسز جاری کر دیئےبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 9 مئی سمیت دیگر 32 مقدمات میں خود کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیاملزمہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کو عدالت کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی بشریٰ بی بی کے وکلا نے 9 مئی کے 23 اور دیگر 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیںاے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرلی عدالت نے حکم دیا کہ بشریٰ بی بی کو 23 جنوری تک 24 اور 27 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے عدالت نے تمام 32 مقدمات میں تفیشی افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت13 جنوری تک ملتوی کر دی