کوٹ ادو(نمائندہ خصوصی)غیرت کے نام پر مشہور زمانہ قتل کیس کی سزا کا فیصلہ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 820/22 بجرم 302 تھانہ سنانواں کے علاقہ میں غیرت کے نام پر مشہور صحافی عبداللہ نظامی اور اس کی بیوی کو قتل کرنے والےمحمد عامر ولد محمد رمضان قوم سہو کو ٹھوس شہادتوں ثبوتوں اور بہترین پراسیکیوشن اور عدالتی عملہ نائب کورٹ اور دیگر پولیس ملازمان کی دلچسپی سے امروز ایڈیشنل جج کوٹ ادو جناب ملک امان اللہ صاحب نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو دو بار سزائے موت کا حکم دے دیاجس پر مدعیان مقدمہ نے حق سچ کا فیصلہ کرنے پر معزز عدالت نائب کورٹ اور تفتیشی افسر کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمنائیں دیں