لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور ملت پارک کے علاقے میں سسر کی بہو کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے بروقت کارروائی کروا کر ملزم کو گرفتارکروادیا۔تفصیلات کے مطابق خاتون کے والد نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں اطلاع دی۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ سسر نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔کسی کو بتانے پر سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔ترجمان سیف سٹیزا تھارٹی کا کہنا تھا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔سسر بیٹے کی غیر موجودگی میں بہو کے ساتھ زیادتی کرتا،ہراساں اور دھمکاتا رہتا تھا۔پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی جاری۔ خواتین کسی بھی ظلم و زیادتی کی صورت میں 15 ہیلپ لائن پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے فوری مدد حاصل کریں۔