کابل(مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے صوبہ غزنی میں مسافر بسوں کو پیش آنے والے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں کم از کم 52 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئغیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی میں کابل اور قندھار کو ملانے والی ہائی وے پر مسافر بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 52 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 65 افراد زخمی ہو گئےغزنی کے انفارمیشن اور کلچرل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ حامد اللہ نثار نے بتایا کہ ایک مسافر بس وسطی غزنی کے گاؤن شہباز کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرائی جبکہ دوسری مسافر بس کو حادثہ ضلع اندار میں پیش آیا