اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام اور ترقی کیلئے بات چیت کو تیار ہیں مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکلے گاتحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے مثبت سوچ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک آگے چلے اور ترقی کرےپارلیمانی پارٹی اجلاس میں تحریک انصاف پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپوں کی بھرپور مذمت کی گئیاعلامیہ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز پر دباؤ ڈالنا بند کیا جائے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہنے پر ایوان میں بھرپور احتجاج کا بھی فیصلہ کیا گیااعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت نے ملک کو جن مسائل سے دوچار کرنے کی کوشش کی انکا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتاپارلیمانی پارٹی نے بانی تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر فوری جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیاپارلیمانی پارٹی نے 26 نومبر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن ناگزیر ہے تحریک انصاف اور قیادت اپنے شہدا کے ساتھ کھڑی ہے