اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیر فعال سموں کو بلاک کردیاپی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران غیر قانونی سموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اس دوران ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیر فعال سموں کو بلاک کردیا گیا ہےپی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سموں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 40 چھاپے مارے گئےیہ چھاپے قصور کھاریاں سیالکوٹ لاہور پشاور پنوعاقل کشمور سکھر شیخوپورہ شرقپور شریف راولپنڈی ملتان ساہیوال حسن ابدال میں مارے گئےپی ٹی اے کے مطابق ان چھاپوں میں 7500 سمز اور 152 بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم ڈیوائسز قبضے میں لی گئیںپی ٹی اے نے کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں استعمال ہونے کے خدشے کے پیش نظر غیر فعال سمیں بلاک کی گئیں