لاہور(نمائندہ خصوصی) کاشتکار بھائیوں کو سلام،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ کسان بھائیوں کومحنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ کسان دن رات زمین کے سینے سے اناج اگا کرہماری غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ کسان کی ترقی اور آسانی کے لئے حکومت پنجاب زراعت کے شعبے کو میکا نائز کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ کسانوں کی خوشحالی کے لئے کسان کارڈکا اجرا کیا ہے – کا شکاروں کوپیداواری قرضے دئیے جا رہے ہیں۔ کاشتکار،کسان کارڈ سے اربوں روپے کی کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید چکاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ زرعی میکانائزیشن کے ذریعے کسانوں کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں۔کسانوں کو بلا سود آسان اقساط پر گرین ٹریکٹرز فراہم کیے جارہے ہیں۔ زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال فارمرزکو ویکسین، علاج اور چارہ مہیا کیا جارہا ہے۔ زراعت، مویشی بانی اور دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔