لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ اتحاد تنظيمات كو وزرات صنعت یا زراعت جس كے ساتھ منسلک ہونا ہے ہوجائیں یہ ان كا مسئلہ ہے حكومت تمام مدارس كے بورڈز كو اعتماد ميں لے كر ترميم كرےانہوں نے کہا کہ وزارت تعليم كے ساتھ مدارس كو منسلک كرنے كا معاہدہ بھی ان ہی اكابرين كا ہے مدارس كے تمام ذمہ داران ايک دوسرے كو تسليم كريں وزارت تعليم سے منسلک نظام كا خاتمہ كسی صورت قبول نہیں کریں گےان کا کہنا تھا کہ ايک طرف 5 جبکہ دوسرى طرف 10 بورڈ ہیں لاکھوں طلبا کا مستقبل خطرے میں نہ ڈالیںیاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مدارس ایکٹ قانون بن چکا ہے فوری طور پر اس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے