کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد نے آباد کے سینئیر وائس چیئرمین سید افضل حمید کو کراچی پریس کلب سے بھرپور تعاون کرنے، میڈیا و تعمیراتی صنعت کے درمیان اعتماد سازی،صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کراچی پریس کلب کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل بنانے اور ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں کراچی پریس کلب کی جانب سے منظور کی گئی لائف ممبرشپ سے نوازا، اس موقع پر خازن کراچی پریس کلب احتشام سعید قریشی، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف، سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے اے ایچ خانزادہ، اراکین گورننگ باڈی نواب قریشی ، شمس کیریو ، رانا جاوید، نور محمد کلہوڑو ، طفیل احمد و دیگر مہمانان گرامی بھی موجود تھے، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ لائف ممبر شپ کا اعزاز آباد کی میڈیاکے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلقات کر فروغ دینے کا عز م ہے۔انھوں نے کہاکہ سید افضل حمید تعمیراتی صنعت اور کراچی پریس کلب کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، مستقبل میں کراچی پریس کلب کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی آباد کاری میں آباد کے مشورے، رہنمائی اور تعاون سے مثبت پیش رفت کی امید یے، انہوں نے کہا کہ افضل حمید کے تعاون سے کراچی پریس کلب کے مرکزی دروازے کی تزئین و آرائش اور نئے استقبالیہ کی تعمیرکا کام جاری ہے، ہم اس منصوبے میں مکمل تعاون کرنے پر ان کا دل کی اتہہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر آباد کے سینئر وائس چیئرمیں سید افضل حمید نے پریس کلب کی لائف ممبر شپ سے نوازنے پر کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد اور تمام عہدیداران سے تشکرکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈآباد اورمیڈیا کے درمیان ایک مضبوط تعلقات اورتعاون کی عکاسی کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب نے ہمیشہ حق و سچ کاساتھ دیا اور ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کی آواز بنا۔کراچی پریس کلب کالائف ممبر بننا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔انھوں نے کہا کہ آباداور پریس کلب کے مقاصد مشترکہ ہیں، کیوں کہ آباد انفرا اسٹرکچر تعمیرکرتا ہے تو صحافی فکر ی اور سماجی ڈھانچابناتے ہیں۔مجھے پوری امید ہے کہ آباداور میڈیا میں شراکت داری بڑھتی رہے گی اور ہم ایک روشن پاکستان بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ انہوں نے صحافی کالونیوں کی تعمیر ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی، تقریب کے اختتام پر کراچی پریس کلب کے نئے استقبالیہ کے تعمیری کام کا افتتاح بھی کیا گیا