بنوں( نمائندہ خصوصی ۔مانٹیرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوابنوں میں سات روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبدالحمید نے ضلع بھر میں فوری طور پر سات روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیاپابندیوں میں اسلحہ لے جانے پر پابندی، موٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور گاڑیوں کی رنگت والی کھڑکیوں کے استعمال پر پابندی شامل ہے ڈی سی بنوں نے واضح کیا کہ یہ اقدامات کل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں عمل میں لائے گئے ہیں انہوں نے مزید خبردار کیا کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی