کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں نیسلے پاکستان کے پینے کے صاف اور محفوظ پہلے واٹر پلانٹ کا افتتاح کردیا۔اس سے ضلع بن قاسم ٹاﺅن میں ہر روز 10,000 سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی میسرآئے گا۔افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا” پینے کے صاف اور محفوظ پانی تک رسائی ایک بنیادی ضرورت ہے۔ مجھے یہ دیکھ خوشی ہوئی ہے کہ نیسلے نے کراچی کے لوگوں کےلئے اپنی کمیونٹی کی بہتری پر توجہ مرکوز کررکھی ہے جو یقیناً ایک بڑا کام ہے، مجھے امید ہے کہ لوگوں کو حقیقی معنوں میں اس سے فائدہ ہوگا۔افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جیسن آوانسینا، چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیسلے پاکستان نے کہا ”ہم طبقات کےلئے اپنی ویلیوچین میں مشترکہ اقدار کی تخلیق کےلئے پرعزم ہیں اور پینے کے صاف اور محفوظ 9ویں واٹر پلانٹ کا افتتاح اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے مطابق خاندانوں، طبقات اور کرہ ارض پر مثبت اثرات مرتب کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔نیسلے پاکستان نے شیخوپورہ، کبیر والا، خانیوال، اسلام آباد اور کراچی میں اپنی مینوفیکچرنگ سائٹس کے ارد گرد پینے کے صاف اور محفوظ پانی کے پلانٹس نصب کئے۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے تعاون سے کراچی میں پلانٹ کے افتتاح کے ساتھ تقریباً 90,000 افراد روزانہ پینے کے صاف اور محفوظ پانی تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔پاکستان بلخصوص کراچی میں پینے کے صاف پانی تک رسائی کو بہتر بنانے کےلئے قابل غور پیش رفت کررہا ہے۔یہ پلانٹ الٹر افلٹریشن واٹر ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 3000 لیٹرز فی گھنٹہ پینے کا صاف اور محفوظ پانی سپلائی کرے گا۔ مانیٹرنگ سسٹم اور فلٹریشن کے مختلف مراحل کے استعمال سے صاف شدہ پانی کے مستقل معیار کی ضمانت حاصل ہوتی ہے اور یو وی ڈس انفکشن یونٹ پانی سے پیدا ہونے والی نقصان دہ بیماریوں سے اضافی تحفظ فراہم کرتا ہے۔یہ پلانٹ بجلی کے کم استعمال کے حامل پمپوں سے چلایا جاتاہے اور ماحول پر کاربن کے اثرات کم کرنے کےلئے پائیدار طریقوں کا استعمال کیا جاتاہے۔نیسلے اپنے فلیگ شپ پروگرام کیئرنگ فار واٹر پاکستان کے تحت کوششیں تین ستونوں فیکٹریوں، طبقات اور زراعت پر استوار ہیں۔ملک بھر میں نیسلے کے پینے کے صاف اور محفوظ پانی کے پلانٹس اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز 6,13اور17کے مطابق ان طبقات پر مثبت اثرات مرتب کررہے ہیں جہاں وہ آپریٹ کرتی ہے