بہاولپور( نمائندہ خصوصی)بلوچستان کےطلبہ کےلیےبڑی خوشخبری آگئی۔ بہاولپورکےصادق پبلک اسکول میں سوطلبہ کوداخلہ ملےگا،اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو، سینیٹرسیف اللہ مگسی، چیف سیکریٹری بلوچستان کےہمراہ بہاولپور کے صادق پبلک سکول کامختصر دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پرنسپل صادق پبلک سکول ڈیوڈ ڈاوڈلز سے ملاقات کی اور بلوچستان کےطلباکو اسکول میں داخلہ دینےکےحوالے سےمفاہمی یادداشت پر دستخط کیے۔ایم او یو کے مطابق صادق پبلک اسکول کے بورڈنگ ہاؤس میں سو بلوچ طلبا کو داخلہ دیا جائےگا۔۔ جن میں 85 طلبا کے فیسوں کی ادائیگی بلوچستان حکومت کرےگی جبکہ 15 ہونہار طلبا کواسکول کی جانب سےوظیفہ دیا جائےگا۔ مہمان وفد نے اسکول بورڈ کمیٹی سے بھی ملاقات کی ۔ دورے کےموقع پرطلبا کی جانب مہمانوں کو گلدستےپیش کیے گئے۔تقریب میں بلوچستان اوربہاولپورکی اہم سیاسی،سماجی شخصیات سمیت تعلیمی ماہرین نےبھی شرکت کی۔