لاڑکانہ:(نمائندہ خصوصی) انڈس ہائی وے پر چلتی مسافر کوچ میں حاملہ خاتون نے بچی کو جنم دیا، مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی، کوچ میں سوار ایک مسافر حاملہ خاتون کو اچانک تکلیف شروع ہوئی، گردونواح میں ہسپتال نہ ہونے پر کوچ میں سوار گائناکالاجسٹ ڈاکٹر شازیہ پٹھان نے خدمات انجام دے کر ڈلیوری کرائی، دوران سفر بچی کی پیدائش پر تمام مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی..