اسلام آباد(بیورو رپورٹ ) ملک میں کورونا وائرس سے متاثر 2مزید افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 173مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21ہزار 233ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 605کیسز کے نتائج مثبت آئے اور شرح 2.85فیصد ریکارڈ کی گئی۔مختلف شہروں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق نوشہرہ میں مجموعی طور پر 28کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 14.29 ریکارڈ کی گئی۔ بہاولپور میں 105ٹیسٹ کیے گئے اور 7افراد کے نتائج مثبت آئے جبکہ شرح 6.67فی صد ریکارڈ ہوئی۔ لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1860افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 108افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 5.81فی صد ریکارڈ کی گئی۔ حیدر آباد میں 191ٹیسٹوں میں سے 10ٹیسٹ مثبت ریکارڈ ہوئے جبکہ شرح 5.24رہی۔ مظر آباد میں 41ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2مثبت آئے اور شرح 4.88فی صد ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 9009 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 303 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 3.36 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں 424ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 14 کیسز مثبت آئے اور شرح 3.30فی صد ریکارڈ کی گئی۔ سرگودھا میں 66ٹیسٹوں میں سے 2مثبت آئے اور شرح 3.03فی صد ریکارڈکی گئی۔