لاہور ( کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو” کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے” کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا9 مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمے میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیدیاعدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال حماد اظہر مراد سعید، زبیر نیازی حامد رضا گیلانی، محمد جاوید،عبد الصمد اور واثق قیوم کو بھی اشتہاری قرار دیا ہےعدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیےعدالت نے تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیےپولیس کے مطابق ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوچکے ہیں ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے مگر گرفتار نہیں ہوسکے