اسلام آباد( بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پولی کلینک پمز اور سی ڈی اے سے ریکارڈ کے حصول کے لیے خط لکھ دیاچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گور پر نے خط میں سی سی ٹی وی فوٹیجز مانگ لی ہیں اور 24 نومبر سے 28 نومبر رات 11 بجے تک لائے گئے مریضوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیںخط میں اسپتال کے داخلی اور خارجی راستوں کے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی طلب کر لی گئی ہیںچیئرمین پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے کہ اسپتال میں لائے گئے مریضوں کی تفصیلات بتائی جائیں، کتنی اموات واقع ہوئی، کتنے مریضوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور کتنی ڈیڈ باڈیز کو ورثا کے حوالے کیا گیاسرکاری اسپتالوں سے انہوں نے مزید پوچھا کہ اموات کی کیا وجہ تھی اس کی تفصیلات بھی بتائی جائیںبیرسٹر گوہر نے ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد کو بھی خط لکھ دیا ہے جس میں 24 نومبر دن 9 بجے سے 28 نومبر رات 11 بجے تک کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہےخط میں اسلام آباد کی اہم شاہراہوں میں نصب سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی طلب کی گئی ہےبیرسٹر گوہر نے خبردار کیا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا