اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ نہ الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا ہوا،نہ ، ووٹ کا کوئی تھیلا چوری ہوا،نہ ڈبے اٹھائے گئے۔ ایک بیان میں وفاقی ویر اطلاعات ونشریات نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ نہ الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا ہوائنہ ، ووٹ کا کوئی تھیلا چوری ہوا،نہ ڈبے اٹھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ کسی جان کا نقصان ہوااور نہ ہی پنجاب کی ایڈمنسٹریشن کا فون بند ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 20حلقوں میں پرامن انتخابی عمل مکمل ہوا جو ملک میں ترقی،خوش حالی اور مہنگائی میں کمی کی نوید ہوگا۔