کراچی ( نمائندہ خصوصی)پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم حکام کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیئے آپریشنز کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ)اور کسٹمز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سندھ بلوچستان بارڈر پر واقع حب چیک پوسٹ سے مشترکہ کارروائی کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈاشیاء جس میں ایرانی ڈیزل،انڈین گٹا، ایرانی کپڑا،ٹائرز، چھالیہ، سگریٹ، خشک دودھ، کوکنگ آئل،چاکلیٹ، ٹافیاں، چائنہ نمک، روزمرہ استعمال کاسامان اور مختلف نوعیت کی اشیاء خوردنوش برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان اسمگل شدہ سامان بسوں اور ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بلو چستان سے کراچی اسمگل کررہے تھے۔برآمد کیے گئے سامان کی مالیت کروڑں روپے ہے۔گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر د ی گئی ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔