کراچی/ اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے فیڈبیک اور شکایات کے نظام کو کیو آر کوڈ کے ذریعے اپ ڈیٹ کر دیا ہے، جو دیگر موجودہ شکایات نظام کے ساتھ ساتھ دستیاب ہے۔ یہ اقدام معزز مسافروں کے ساتھ فوری رابطے کا موقع فراہم کرتا ہے تاکہ شکایات کو مؤثر طریقے سے حل کیا جاسکے۔ کیو آر کوڈز کو مسافروں کی سہولت کے لئے ایئرپورٹ کے اہم مقامات پر نمایاں طور پر آویزاں کیا گیا ہے۔ یہ نظام صارف دوست انٹرفیس کے ساتھ بنایا گیا ہے تاکہ شکایات یا تجاویز کو آسانی سے درج کیا جاسکے۔مسافر اپنی تجاویز یا شکایات درج کرنے کے لئے درج ذیل طریقوں کا بھی استعمال کر سکتے ہیں:ہماری ویب سائٹ https://islamabadairport.com.pk پر جائیں، "ای-شکایت” پر کلک کریں، اور "اپنی شکایت درج کریں” کا انتخاب کریں۔ہمیں براہ راست [email protected] پر ای میل کریں۔پی اے کے کاؤنٹرز پر دستیاب شکایات رجسٹر میں دستی طور پر شکایت درج کریں۔