کراچی(نمائندہ خصوصی) امت میں سب سے پہلے کلمے کا رواج ڈالنے والے حضرت سیدنا ابو بکر صدیق ؓ ہیں سیدنا ابو بکر صدیق ؓ ہی نے مصلیٰ نبی ﷺ پر نبی کریمﷺ زندگی میں سترہ نمازیں پڑھائی، سیدنا سیدنا ابو بکر صدیق ؓ کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا میں نے دنیا میں سب کے احسان کا بدلہ چکا دیا، ابو بکرؓ کے احسان کا بدلہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ہی دیں گے، سیدنا ابو بکر صدیق ؓ کی شان میں سات قرآنی آیتیں نازل ہوئیں، سیدنا ابو بکر صدیق ؓ کی محبت نبی ﷺ کی محبت کیلئے معیار ہے،جو شخص نبی کریمﷺسے محبت کا دعویٰ کرے اس کیلئے صدیق اکبر ؓ کی محبت کا دعوی ٰپہلے کرنا پڑے گا،ان خیلات کا اظہار اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد اہلسنّت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے مفتی رب نواز حنفی اور مولانا تاج محمد حنفی نے کہاکہ حکمرانوں کو سیدنا ابو بکر صدیق ؓ کی طرز حکومت سے سبق سیکھنا چاہیے،سیدناابوبکر صدیق ؓ نے سب سے پہلے نبوت کا دعوی ٰکرنیوالے گستاخ کو واصل جہنم کیا تھا،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ حکمرانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ۲۲ جماد الثانی یوم وفات،سیدنا ابو بکر صدیق ؓ نے سب سے پہلے کلمہ پڑا، خلیفہ اوّل حضرت حضرت سیدنا ابو بکر صدیق ؓ پر عا م تعطیل کا اعلان کرکے اہلسنّت کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرے۔ سیدنا صدیق اکبر کا دستور االعمل مصطفی ﷺ کی سنت پر عمل کرنا تھا آپ ؓ اپنے ہر قول و فعل میں حضورﷺ کی سنت پر اتباع کرنا فریضہ جانتے تھے۔ آپ ؓ کی جمالی طبیعت سے حضورﷺ کی خوشبو آتی تھی۔ اہلسنّت و الجماعت شان صدیق اکبر پر عمل پیرا رہتے ہوئے مملکت خداد پاکستان میں نظام خلافت راشدہ کے نفاز کیلئے اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھے گی۔ہم حکومت ِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں خلفاء راشدین کے ایام و فات و شہادت پر سرکاری چھٹی کا اعلان کرے۔ اہلسنّت والجماعت 22 جمادی الثانی کو ”یوم خلیفہ بلا فصل” کے طور پر بھرپور عقیدت و احترام سے منائے گی،یوم صدیق اکبر کے حوالے سے اہلسنّت والجماعت کے تحت ضلعی سطح پر علماء کنونشن اور خواتین کیلئے سیمینار ‘خلیفہ بلا فصل’ کے عنوان سے منعقد کئے جائیں گئے،اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے تحت ‘وکلاء سیمینار ‘ ہو گا جس میں مختلف علماء اکرام اور وکلاء اور صحافیوں کے خلیفہ بلا فصل کے عنوان سے خطاب ہوں گے،مختلف علاقوں میں پروگرامات اور مختلف زبانوں پر مشتمل 22 جمادی الثانی خلیفہ بلا فصل کے حوالے سے پینس فلیکس اویزاں کئے جائیں گئے جن پر سرکاری چھٹی کا مطالبہ درج ہو گا، 22 جمادی الثانی کی تشہیر کیلئے مختلف علاقوں میں خلیفہ بلا فصل کے حوالے سے تشہیری گاڑیاں چلائی جائیں گی اور ٹاؤنز کی سطح پر ‘مدح صحابہ چلڈرن زنجیر یا جلوس’ منعقد کئے جائیں گئے اور مختلف ٹاک شوز میں خلیفہ بلا فصل حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے عنوان پر مشتمل پروگرامات نشر کئے جائیں گئے تاکہ عوام الناس خلیفہ بلا فصل سیدنا ابوبکر صدیق رض کی زندگی کے خوبصورت لمحات سے آگاہی حاصل کر سکے،اس کے ساتھ ساتھ اہلسنّت والجماعت حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ 22 جمادی الثانی کو سرکاری سطح پر منایا جائے اور الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی دی جانے والی قربانیوں اور خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے،حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے امت مسلمہ پر بیشمار احسانات ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے سب کے احسانات کا بدلہ دے دیا ہے لیکن ابوبکر صدیق ؓ کے احسانات کا بدلہ میں نہیں دے سکا اللہ تعالیٰ روز محشر انہیں اپنی شایان شان کے مطابق بدلہ عطاء فرمائیں گئے،