اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ نے پوری انسانیت کیلئے انسانی حقوق کا ابدی پیغام دیا ہے۔دین اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے، پاکستان میں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے۔وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے اور حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، آج ہمیں ہر شہری کے انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔