اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن 11 دسمبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔دنیا کی 24 بڑی چوٹیوں میں سے 8 کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جبکہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو پاکستان کی پہلی بلند ترین چوٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔پہاڑ ہماری زندگی میں کتنا اہم کردار ادا کرتے ہیں اس سے کوئی ناواقف نہیں ہے۔نظام قدرت میں پہاڑ ، جنگلات اور برف باری سب ہی بنی نوع انسان کیلئے انتہائی مفید ہیں۔ پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ مختلف تقریبات میں پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالہ سے عام آدمی کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔