لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی معاشی ویژن کے تحت پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے-میڈیم کاروبار کیلئے”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“پر اتفاقِ کیا گیا- بزنس کارڈ سکیم کے تحت ایک سے دس لاکھ روپے تک لون دیا جائے گا -”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“کے تحت تین کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز پر غور کیا گیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سمال اور میڈیم لون سکیم کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے-تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سمال اور میڈیم لون بلاسود قرضے کا اصولی فیصلہ کیا گیا-بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹری کے لئے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق کیاگیا- منتخب تجارتی سیکٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر قرضے دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا-قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا -”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم ”کے تحت 5سال تک قرض ادا کرنا ہوگا -کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت 10ایریاز میں ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہوسکے گا -نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی سٹارٹ اپ کے لئے ترجیحا لون مل سکے گا-وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بزنس کارڈ اور”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“سے متعلق اموراور تجاویز پر غور کیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر کہاکہ پنجاب میں تجارت اور صنعت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھائیں گے-