کوٸٹہ(نماٸندہ خصوصی ) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیر عقیلی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف ان ایکشن۔۔ ڈی سی نصیر آباد معطل۔۔
چیف سیکرٹری کا سیکرٹریز کمیٹی میٹنگ میں سیکرٹریز کو وارننگ کہ اپنا قبلہ درست کریں بصورتِ دیگر کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی, میرٹ کی پامالی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہوگی۔
پہلے اقدام میں
ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد کو سی ایم آئی ٹی کے انکوائری رپورٹ میں بھرتیوں میں بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کے الزامات ثابت ہونے پر تبدیل کرنے کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری کی اس اقدام کو عوام نے سراہا اور عوامی حلقوں نے چیف سیکریٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کے تمام محکمہ جات کے پچھلے دس سال سے تعیناتیوں کی چھان
بین کیجاٸے۔ ہزاروں کی تعداد میں بوگس تعیناتیاں خاص کر بی اینڈ آر محکمہ صحت اور ایجوکیشن میں ہوٸی ہیں۔میرٹ اور جعلی اسناد پر تعیناتیاں ہوٸی ہیں۔