کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کیس میں نیا موڑسامنے آیا ہے ، پولیس کی جانب سےعدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہےکہ سی ڈی آر کے مطابق جب دعا گھر سے غائب ہوئی ظہیر کراچی میں ہی تھا،ظہیر کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم لاہور بھیج دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہے جس میں ظہیر سمیت دیگر ملزمان کو عدم گرفتار قرار دیا گیا ہے ،سی ڈی آر کے مطابق دعا کی روانگی کے وقت ظہیر کراچی میں ہی تھااور دعا نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ وہ خود اکیلی لاہور گئی تھی اور لاہور پہنچ کر ظہیر سے رابطہ کیا تھا ،پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی آر سامنے آنے کے بعد ٹھوس ثبوت موجود ہیں ،
دعا کے اغوا کے مقدمے میں ظہیر کی والدہ اور 8خواتین سمیت 33ملزمان نامزد ہیں ،پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا ذہرا کم عمر ہے اس لیے کیس میں کم عمری کی شادی کی دفعات شامل کرنے کی اجازت دی جائے ۔