کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)فرسٹ کلاس کرکٹر سید رائل خرم بخاری گزشتہ دنوں انتقال کرگئے۔رائل خرم بخاری نے کے سی سی اے زون چھ کے ایسٹرن اسٹار کرکٹ کلب، تیموریہ اسپورٹس اور نیشنل اسپورٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے فرسٹ کلاس فاسٹ بولر بننے کااعزاز حاصل کیا اور کے سی سی اے زون چھ کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنی شاندار پرفارمنس سے کئی ٹورنامنٹس جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ فرسٹ کلاس کرکٹرسید رائل خرم بخاری کے انتقال پر ایسٹرن اسٹار کرکٹ کلب کے صدر شمس الرحمن شمس اورکلب کے دیگر کھلاڑیوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلندفرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے، دکھ کی اس گھڑی میں گھروالوں، عزیزواقارب اور ساتھی کرکٹرز کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔( آمین)