کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ کا عملے کے ڈیوٹی پر ہونے کے دعووں پر سوالات اٹھنے لگے ـ کورنگی کا رہائشی علاقہ سو کوارٹرز دوسال سے گندے پانی کےجوہڑکامنظر پیش کرنے لگا، ایکس سی این سیوریج اور ان کا عملہ غائب،واٹر بورڈ اوروزیر اعلی کو شکایت درج کرانےکے باوجود شنوائی نہ ہو سکی،حشرات اور مچھروں کی بہتات، تعفن اور غلاظت سے بیماریاں پھیلنے لگیں،
مکینوں کا ایکس سی این سیوریج کو فوری ہٹانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کورنگی یونین کونسل 27میں واقع سو کوارٹر دوسال سے سیوریج کے غلیظ پانی کے جوہڑ کی تصویر بنا ہوا ہےـایچ ایریا کی تیس سے ذائد گلیاں گندے پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کر رہی ہیں اور بیشترگھروں،اسکول کے میدان میں غلیظ پانی سڑک پر سڑک تعمیر ہونےسے داخل ہو رہا ہے ـ علاقے میں نمازیوں کو مسجد جانے میں بھی شدید پرشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کے علاوہ ایک سرکاری اور نجی اسپتالوں تک پہنچنے والے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق مریضوں کا غلیظ پانی کی نظر ہونا معمول بن گیا ہے اور مکینوں کی آمدورفت کسی خطرے سے خالی نہیں رہی ـ
غلیظ پانی نے جہاں کروڑوں روپے بجٹ سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کو تباہ کر ڈالا وہیں مکینوں کے گھروں میں داخل ہونے والا کیمیکل ذدہ آلودہ پانی ان کی عمارتوں کو مخدوش کرنےکا سبب بن رہا ہے ـ بارشوں سے مکینوں کی مشکلات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے ـ مکینوں کے مطابق مچھروں اور حشرات سے مکین خصوصا بچے پیٹ سمیت دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ـ علاقہ مکینوں نے نمائندہ کو بتایا کہ ایکس سی این سیوریج سہیل انصاری کے دفتر کے چکر لگا لگا کر مایوس ہو گئے ہیں وہ اپنے دفتر پر موجود ہی نہیں ہوتے معلوم چلا ہے کہ سہیل انصاری کارساز میں واقع اپنی رہائش گاہ تک محدود ہیں وہاں ہی اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں ـ وزیر اعلی کمپلین شکایتی سیل نمبر 02199245138 پر شکایت درج کرانے کے باوجود تاحال کوئی شنوائی نہ ہوسکی ـ
علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے علاقے کو سیوریج کے پانی سےپاک کرنے اور نااہل ایکس سی این سیوریج سہیل انصاری کو ہٹا کر فرض شناس ایکس سی این سیوریج کورنگی کی تقریری کا مطالبہ کیا ہے ـ