کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں و کارکنان نے ماڈل کالونی کی مرکزی سڑک لیاقت علی خان روڈ کو ریلی کے دوران گھنٹوں ٹریفک جام کردیا،مکین اور گاڑیوں میں سوار شہری اذیت کا شکار ہوگئے تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ بلدیاتی الیکشن کے پیشں نظر سیاسی اور آزاد امیدواروں کی الیکشن مہم میں تیزی آگئی ہے وہیں امیدواروں نے بازی جیتنے کیلئے اخلاقیات کوبھی نظر انداز کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہفتہ کے روز مغرب کے بعد ماڈل کالونی کی مرکزی لیاقت علی خان سڑک سمیت دیگرسڑکوں پرنکالی جانے والی ریلی سے ٹریفک روانی شدید متاٹر ہوئی ـ سابق یونین کونسل چیئرمین اور آئندہ ہونے والےبلدیاتی انتخابات کے چیئرمین وقاص نیازی اور دیگر امیدواروں و کارکنان کے ہمراہ ڈبل کیبن اور لکژری گاڑیوں کے سواروں نے دونوں طرفہ ٹریفک کر روک دیا جس کے سبب آرسی ڈی گراونڈ،ایئرپورٹ کی جانب اور دیگر سڑکوں پر گاڑیوں لمبی لائنیں لگ گئیں ـ گاڑیوں کو روکنے والوں اور شہریوں کے درمیاں تلخ کلامی کے واقعات بھی رونما ہوئےـٹریفک میں پھنسے شہریوں کا.کہنا تھا کہ کرائے کی گاڑیوں پر بھرم مار رہے ہیں ـٹریفک میں ریڈ لائین بسیں بھی گھنٹوں پھنسی رہی ـ گاڑیوں میں لاوڈ اسپیکر سے پارٹی گیت چلا کر شہریوں کو اذیت کا شکار کیاـ مکینوں کا کہنا ہے کہ وقاص نیازی پہلے بھی یونین کونسل چیئرمین رہ چکے ہیں انکا کوئی قابل تعریف کام سامنے نہیں آیا ـ فرق یہ آیا ہے کہ پہلے موٹر سائیکل پر اب لکژری گاڑیوں میں آچکے ہین ـاتنی مہنگی گاڑیاں کہاں سے آئیں تحقیقاتی اداروں کو سراغ لگانا چاہیئے ـ مکینوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ امیدواروں کو ضابطہ آخلاق کا پاپند بنایا جائے اور شہریوں کو اذیت میں مبتلا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ـامیدواروں کو پاپند کیا جائے کہ سڑکوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کرنے سےگریز کیا جائے ـ