سکھر۔:گھوٹکی کے علاقے گدپور کے کچے میں ڈاکوئوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن سکھر میں ادا کردی گئی۔ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق گھوٹکی کے علاقے گدپور کے کچے میں ڈاکووں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار اربیلو چاچڑ کی نماز جنازہ پولیس لائن سکھر میں ادا کردی گئی، شہید اہلکار کی نماز جنازہ میں ڈی آئی جی سکھر فصیل عبداللہ چاچڑ، ایس ایس پی سکھر امجد شیخ، سیکٹر کمانڈر رینجرز ندیم احمد، کرنل عاطف سمیت سیاسی، سماجی اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈی آئی جی پولیس فیصل عبداللہ نے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ایس ایس پی سکھر امجد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوئوں نے رات گئے پولیس پر بزدلانہ حملہ کیا تھا، پولیس اہلکار الرٹ رہے اور بہادری سے منہ توڑ جواب دیا، ڈاکووں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔انہوں نے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شہید کے بچوں کو انصاف دلایا جائے گا، پولیس ناکہ پر حملہ آور ملزمان کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا، کچے میں پولیس کی نفری موجود ہے، ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، جلد ہی پولیس کو کامیابی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری